قائد آباد میں تجاوزات کے کلی خاتمے یا اس کو حدود میں رکھنے کے لئے مرکزی انجمن تاجران قائد آباد کے صدر شوکت ربانی اور جوائنٹ سیکریٹری سید وقار شاہ پر مشتمل وفد نے اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری امیر علی میرانی سے ملاقات کی اس موقع پر قائد آباد کے مختلف ایشوز کو کور کرنے کے لئے قائد آباد آئے ہوئے سیٹلائٹ نیوز چینل” روز” کے چیف رپورٹر عمران میزان و میڈیا ٹیم اور مقامی صحافی اشتیاق شاہ بھی موجود تھے مرکزی انجمن تاجران قائد آباد کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری کی تجاوزات کے خلاف حالیہ کاروائیوں پر انکا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ مستقل بنیادوں پر اس کا تسلسل برقرار رکھا جائے جبکہ درخواست کی کہ ضلعی انتظامیہ کی صدارت میں ایک میٹنگ رکھی جائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز، ایس پی ملیر ٹریفک، چئیرمین ملیر ٹاؤن، ایس پی ملیراور مرکزی انجمن تاجران قائد آباد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ باہمی مشاورت کے نتیجہ میں تجاوزات کا کلی خاتمہ یا اس کو کنٹرول کرنے پر اتفاق رائے پیدا کرکے آپریشن شروع کیا جائے ان معروضات کو اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری امیر علی میرانی نے توجہ سے سنا اور ان سے کلی اتفاق کیا اور اگلے ہفتے اس پر ان اداروں کی جوائنٹ میٹنگ رکھنے کا وعدہ کیا @ شعبہ اطلاعات۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران قائد آباد
Be the first to comment