مہنگائی میں 11 فیصد اضافہ ، چینی ، انڈوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

گزشتہ ایک ہفتے کے دوان چینی 2 ، ٹماٹر 2 ، آٹا ایک روپے ، انڈے 7 روپے ، اور ایل پی جی سلنڈر 3 روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آباد  ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران چینی ، انڈوں ، دالوں ، آلو ، چکن ، ادرک سمیت 8 اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا جبکہ مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ پاکستان بیورو شماریاں کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں چینی دو روپے ، ادرک دو روپے ، دال چنا آٹھ روپے ، دال مونگ پچاس روپے ، ٹماٹر دو روپے ، آٹا ایک روپے ، انڈے سات روپے فی درجن ، ایل پی جی سلنڈر تین روپے مہنگا ہوا جبکہ کیلے سات روپے ، پیاز ایک روپے ، گڑ ایک روپے ، دال مونگ انیس پیسے سستی ہوئی ۔ اس عرصہ کے دوران 132 اشیا کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہں کیا گیا ، آٹھ ہزار تک کمانے والوں کیلئے افراط زر 0٫15 ، آٹھ سے بارہ ہزار کمانے والوں کیلئے 0٫13 ، بارہ سے اٹھارہ ہزار تک کیلئے 12 فیصد ، اٹھارہ سے پینتیس ہزار کیلئے گیارہ فیصد ،اور پینتیس ہزار سے زائد کیلئے 9 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.