’مہنگائی کا نوٹس لے کر کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں؟‘

’مہنگائی کانوٹس لے کر کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں؟‘

اسلام آباد( بی ایل آٸی)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے مہنگائی کا نوٹس لے رہے ہیں، آپ نے نوٹس نہیں لینا، عوام کو جواب دینا ہے، کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں؟

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے مہنگائی کے نوٹس پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ عمران خان خود مہنگائی 13 فیصد کر کے نوٹس لے رہے ہیں۔آئی ایم ایف کی ٹیم کو نوکری دے کر پوچھتے ہیں مہنگائی کیسے ہوئی، عمران خان گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 ماہ میں ڈالر کی قیمت اور قرضوں میں تاریخی اضافے کی انکوائری عوام کرے گی، مہنگائی حکومت کی نالائقی اور نااہلی کو وجہ سے ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی میں غیرمعمولی اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.