نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات

نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات

اسلام آباد (محمد سلیم)وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے سے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی ٹیم کی تبدیلی کا شروع ہونے والا سفر سیکرٹری خزانہ یونس ڈاگھا تک پہنچ گیا ہے، نوید کامران بلوچ کو نیا سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کی تبدیلی کے سفر میں وزیرخزانہ اسد عمر کے بعد گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب خان، اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف مختلف مرحلوں میں ساتھ چھوڑتے گئے۔

تازہ ترین تبدیلی سیکرٹری خزانہ یونس ڈاگھا کو او ایس ڈی بنانے کی ہے، ان کی جگہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نوید کامران بلوچ کو نیا سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا گیا۔

اس سے پہلے اسد عمر کی جگہ عبدالحفیظ شیخ نے وزیراعظم کے مشیرخزانہ کی ذمے داریاں سنبھالیں، جبکہ چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کی جگہ ٹیکس جمع کرنے کی ذمے دارے شبر رضوی کے کاندھوں پر آن پڑی۔

گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ مستعفی ہوئے تو آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے والے باقر رضا یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے چنے گئے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.