نگر ان حکومت دوسری بار عوام پر پٹرول بم گرانے کیلئے تیار ، قیمتوں میں12روپے تک اضافہ کیا جائیگا

اسلام آباد (بی ایل ٰآئی)نگران حکومت کی عوام پر دوسری مرتبہ پٹرول بم گرانے کی تیاریاں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے تک اضافہ کیا جائے گا ۔

 اوگرا نے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں 12روپے تک اضافے کی سفارش کردی جس کے بعد پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے ۔ لا ئٹ ڈیزل کی قیمت میں10روپے 50پیسے اضافہ ، مٹی کا تیل 12روپے ، ہائی سپید ڈیزل کی قیمت 6روپے 20پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت 5روپے 40پیسے بڑھائی جائیگی ۔ وزرارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری کل دی جائے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاع یکم جولائی سے ہوگاجس کے بعد مہنگائی میں اضافہ بھی متوقع ہے ۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.