پاکستان کے عبداللہ عباسی نے ملائیشیا میں ہونے والے کاز وے اسکریبل چیلنج کا یوتھ ٹائٹل جیت لیا۔۔۔

ملائیشیا کے شہر جوہربارو میں کھیلے گئے یوتھ ایونٹ میں 16 سالہ عبداللہ عباسی نے عمدہ کارکردگی دکھائی، عبداللہ دوروزہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز آٹھ میں سے سات میچز جیت کرپہلے نمبر پر رہے۔ دوسرے روز انہوں نے ابتدائی تین میچز جیت کر برتری کو مستحکم کیا تاہم لیون تانگ اور ٹم میسن سے شکست کے بعد ان کیلئے آخری میچ جیتنا لازمی ہوگیا تھا۔ نوجوان کھلاڑی نے اپنے اعصاب قابو میں رکھے اور فائنل گیم میں ٹم میسن کو چارسو سینتیس کے مقابلے میں چارسونوے کے اسکور سے شکست دے دی۔ عبداللہ عباسی نے تیرہ میں سے دس میچز جیت کر یوتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ان کا مجموعی اسپریڈ اسکور 1079 رہا۔ سنگا پور کے لیون تانگ رنر اپ رہے۔ عبداللہ عباسی اب آج سے شروع ہونے والے مین ایونٹ میں حصہ لیں گے جس میں قومی چیمپیئن وسیم کھتری، عنایت اللہ اورماریہ سوریس بھی پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔۔

 

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.