پاک بھارت کشیدگی؛ پارلیمانی رہنماؤں کو ترجمان پاک فوج کی ان کیمرا بریفنگ

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) 

پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

 بھارتی جارحیت پر پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرہ اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر شریک ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اورسیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شریک ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر پارلیمانی رہنماؤں کو ان کیمرہ بریفنگ دی جارہی ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.