پی ٹی سی ایل نے اب تک کا سب سے بڑا دھماکہ کر دیا، 100 ایم بی کا کنکشن کتنے کم روپوں میں متعارف کروا دیا؟ تفصیلات جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”پی ٹی سی ایل نے سارے غم دور کر دئیے“

لاہور(بی ایل ٰآئی )پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد کمپنی کے بارے میں کچھ اچھی رائے نہیں رکھتی تاہم اب کمپنی نے نئی ٹیکنالوجیز ”Vdsl 2 اور Gpon“ کے تحت انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی شروع کر دی ہے اور حیران کن طور پر 100 ایم بی کا کنکشن اتنے کم پیسوں میں متعارف کروایا ہے کہ صارفین حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب Gpon ٹیکنالوجی کے تحت 100 ایم بی کا کنکشن صرف 4,999 روپے میں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر صارفین بے اختیار کہہ اٹھیں ہیں کہ ”پی ٹی سی ایل نے سارے غم دور کر دئیے۔“
کمپنی کے مطابق PTCL GPON – FTTHبراڈ بینڈ کے نئے پیکیجز کے تحت 5 ایم بی کا کنکشن صرف 1,999 روپے ماہانہ میں دستیاب ہو گا جبکہ 10 ایم بی کا کنکشن 2,599 روپے میں ملے گا۔ اسی طرح 20 ایم بی کا کنکشن 2,999 روپے میں دیا جائے گا اور 50 ایم بی کا کنکشن 3,999 روپے میں دستیاب ہو گا جبکہ 100 ایم بی کا کنکشن 4,999 روپے میں صارفین کو دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فائبر ٹو ہوم یعنی GPON ٹیکنالوجی کے بعد کنکشن انسٹالیشن کیلئے 11,999 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ یہ ٹیکنالوجی ابھی مختلف شہروں کے منتخب علاقوں میں ہی موجود ہے جس سے متعلق پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے تمام معلومات حاصل کی جا سکتی ہے یا پھر پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ پر کوریج میپ دیکھا جا سکتا ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.