پشاورBRT منصوبہ چلنے سے پہلے ہی خسارے کا شکار

پشاورBRT منصوبہ چلنے سے پہلے ہی خسارے کا شکار
پشاور(بی ایل ٰآئی) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ چلنے سے پہلے ہی خسارے کا شکار ہوگیا۔

بی آر ٹی پشاور میں تاخیر سے قومی خزانے کو مزید 2 ارب روپے کا نقصان ہوگیا، جس کے بعد منصوبے کی لاگت 71 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

صوبائی بجٹ میں بی آر ٹی کے لیے مزید 2 ارب روپے مختص کردیے گئے، دستاویز کے مطابق پیسے ایڈیشنل کاسٹ آف آپریشنز کی مد میں رکھے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اضافی رقم سے مسافروں کو کرایہ پر سبسڈی دی جائے گی، ان ہی پیسوں سے ملازمین کی تنخواہیں، پٹرول، صفائی اور سیکیورٹی اخراجات کی ادائیگی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی منصوبہ میں شامل 3 پلازوں پر کام مکمل نہیں ہوسکا، پلازوں سے سالانہ کروڑوں روپے کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا تھا، آمدن نہ ہونے کے باعث اضافی رقم بجٹ میں رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب کے برعکس بی آ ٹی منصوبے پر سبسڈی نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور فیاض خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہاکہ بجٹ میں بی آر ٹی منصوبے کےلیے رقم رکھی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلازے ابھی تعمیر نہیں ہوئے، اس لیے آمدن کم ہوگی، پیسے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے رکھے گئے ہیں۔

فیاض خان نے یہ بھی کہا کہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت آمدن کم ہوتی ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث آمدن میں مزید کمی کا امکان ہے۔

سی ای او ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت بس چلانے سے بھی آمدن کم ہوگی۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply