شہر قائد کی عوام کے الیکٹرک کے رویے سے پریشان

شہر قائد کی عوام کے الیکٹرک کے رویے سے پریشان
شہر قائد کی عوام کے الیکٹرک کے رویے سے پریشان
کراچی(بی ایل ٰآئی) شہر قائد کی عوام کے الیکٹرک کے رویے سے پریشان۔ گرمی اور وبا کے باوجود بجلی کی فراہمی کئی کئی گھنٹوں تک معطل۔ بجلی گھر کی انتظامیہ نے شہریوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ طویل دوانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھی شہریوں کو ہزاروں روپے کے بل بھیجےجارہے ہیں۔

شدید گرمی اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود کے الیکٹرک کا شہریوں پر ستم۔ کراچی کے شہری دلبرداشتہ ہوگئے کہتے ہیں سندھ حکومت ہو یا کے الیکٹرک کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔ نارتھ کراچی، ناظم آباد، پی ای سی ایچ ایس، محمودآباد، ماڑی پور ولیج، ضلع غربی، گلستان جوہر، گلشن، کورنگی سمیت شہر کے تمام علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہنا معمول بن چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود اوور بلنگ سمجھ سے بلاتر ہے۔

معاشی حب کی حثیت رکھنے والا کراچی بے شمار مسائل سے دوچار ہے۔ یہاں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، پانی کی عدم فراہمی اور ٹریفک کے مسائل کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ مسئلہ بھی سر اٹھا رہا ہے۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply