پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی( بی ایل ٰآئی ) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے مطالبے پر پیٹرولیم لیوی ٹیکس کا 50 فیصد صوبوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پانی کی تقسیم کیلئے قائم  کمیٹی نے سندھ کے حق میں فیصلہ دیا، تو نظرثانی کیلئے ایک اور کمیٹی بنا دی گئی۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں لیوی ٹیکس کی تقسیم کا مطالبہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کیا، لیکن اس فیصلے سے خیبرپختونخواہ کو زیادہ فائدہ ہوگا۔

ایک سوال پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری قیمتوں کا نفاذ ممکن نہیں کیونکہ بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں جب جب اضافہ ہوگا، مہنگائی بڑھے گی۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تحفظات پر وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کے جزائر پر بات نہیں ہوئی۔ کیونکہ اس معاملے پر بات کرنا اپنے اس موقف سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہے کہ جزائر  سندھ کی ملکیت ہیں۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply