کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تنظیموں کے 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی پولیس نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تخریب کاری کا سامان برآمد کر لیا، افغانستان سے تربیت یافتہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

کراچی:  اورنگی ٹاؤن، کورنگی اور لیاری میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے چھاپے مار کر 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں محمد عزیز، توصیف ظہیر اور عبدالحفیظ شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلو دھماکا خیز مواد، 3 دستی بم، 2 پستول اور متعدد گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق، دہشتگرد محمد عزیز بھتہ خوری اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ہے۔ دہشتگرد توصیف ظہیر ٹارگٹ کلنگ جبکہ عبدالحفیظ کالعدم تنظیم کا اسلحہ چھپانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے ریکی کرنے کا کام کرتا ہے۔ گرفتار دہشتگرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔

– See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Crime/359620#sthash.Xd93g9cz.dpuf

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.