کراچی میں دو روزہ تیسری وومن کانفرنس

رٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری دو روزہ تیسری وومن کانفرنس میں دوسرے سیشن ” GENDER INQUALITY”پرگفتگو

کراچی (بی ایل ٰآئی )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں دو روزہ تیسری وومن کانفرنس میں دوسرے سیشن ” GENDER INQUALITY”پر مہناز رحمن، انیس ہارون، عظمیٰ نورانی اور ہانی بلوچ نے گفتگو کی جبکہ نظامت کے فرائض عظمیٰ الکریم نے انجام دیئے۔ اس موقع پر مہناز رحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں خود غرضی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے، یہاں طبقاتی نظام ہے، ضروری نہیں کہ اس میں عورتوں کو ہی دبایا جائے بلکہ مردوں میں مزدور طبقہ بھی اس کا شکار ہے، موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے مردوں کو خواتین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا پڑے گا، اگر عورت باہر جاکر کام کررہی ہے تو مرد کو بھی چاہیے کہ گھر کے کام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹائے،انیس ہارون نے کہاکہ ہم عورتیں بہت عاجزی اور کسمپرسی سے کام لیتی ہیں، صبر، گھر گھرستی، بچوں کی تخلیق، دکھ، سکھ ہرچیز کو عورت برداشت کرتی ہے جتنی قوت عورتو ںمیں ہوتی ہے وہ مردوں میں نہیں ہوتی، ہم یہ نہیں کہتے کہ برتر ہیں کم از کم برابری کی سطح پر عورت کو قبول کیا جانا چاہیے، دونوں گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہیں، آج کے دور میں یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ہم یہ ابھی تک سمجھ نہیں پائے ہیں کہ عورت کی عزت اور اہمیت کتنی ہے، ہمیں عورتوں کے حقوق کو سمجھنا ہوگا ،عظمیٰ نورانی نے کہاکہ ہمارا آئین تفریق کے خلاف ہے، عورتوں اور مردوں کے درمیان تفریق عورتوں کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے جب تک اسے دور نہیں کیا جائے گا کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ہمارے معاشرے میں بیٹی کی بہ نسبت بیٹا پیدا ہونے پر زیادہ خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے، عورت کو گھر کی ماسی سمجھا جاتا ہے، ہمارے ہاں بچیوں کو تعلیم سے روک دیا جاتا ہے ، ہانی بلوچ نے کہاکہ ہم عورتوںمسائل کے ساتھ ساتھ اگر حل کی تدابیر بھی طرف جائیں تو بہت فائدہ ہوگا، دراصل مرد عورت کو ایک چیز کی طرح سمجھتا ہے ،ہمیں سوشل انسٹیٹیوٹ کے ذریعے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنی ہوگی تاکہ پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل پاسکے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply