کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی ہونے کے دو روز بعد مزید اضافے کی درخواست دے دی

کراچی(عبدالستار مندرہ)کے الیکٹرک نے ای سی سی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے 2 روز بعد ہی بجلی مزید مہنگی کرنے کے لیے درخواست کردی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دے دی۔

کے الیکٹرک نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 54 پیسے مزید اضافے کی درخواست کی ہے اور مزید 143 ارب 86 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت بھی مانگی ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 16 ستمبر کو کی جائے گی۔

واضح رہےکہ 2 ستمبر کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply