یونس، عبدالعلیم،لالہ عرفان یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ، کیماڑی محمڈن نے ٹرافی پر قبضہ جمالیا

لسبیلہ اسٹوڈنیس کی ٹیم کو شکست، فاتح ٹیم کے حبیب نے دو گول اسکورکئے،فٹبال کے حلقوں کی بڑی تعداد موجود تھی،سیکریٹری عبدالعزیز

فاتح ٹیم کو 50ہزار ،ٹرافی ،رنرا پ کو 30ہزار بمعہ ٹرافی دی گئیں،مہمان خصوصی محسن بلوچ، عمران بلوچ ظفر محمود انعامات تقسیم کئے

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)امتیاز اسپورٹس فٹبال کلب ڈی ایف اے ایسٹ کراچی کے زیراہتمام نیشنل فائٹرفٹبال کلب اور ینگ ہزارہ فٹبال کلب کی زیرتعاون جاری آل کراچی کیپٹن محمد یونس،کیپٹن عبدالعلیم،لالہ عرفان یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل کیماڑی محمڈن نے لسبیلہ اسٹوڈنیس کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر ٹرافی کو اپنے شو کیس کی زینت بنالیا۔ فاتح ٹیم کے معروف اسٹرائیکر حبیب نے دو گول اسکور کئے۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری عبدالعزیز کےایونٹ کے فائنل مقابلے میں کیماڑی محمڈن کے معد مقابل لسبیلہ اسٹوڈنیس کی ٹیم تھی۔ کیماڑی محمڈن نے وقفے قبل ہی ایک ،صفر کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ دوسرے ہاف میں کیماڑی محمڈن کے کھلاڑی میچ پر چھاگئے اور مزید تین گول داغ کر ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا۔شاہد نے ایک گول کیا۔ ناکام سائیڈ لسبیلہ اسٹوڈنیس کی ٹیم ایک گول کرنے خسارے کو کم کرنے میں کامیاب رہی۔گول عامر نے اسکور کیا۔ فائنل کے ریفری عبدالباقی بلوچ، اسسٹنٹ ریفریز رائو فاروق،شبیر ،طاہر قاری،میچ کمشنر نوازاحمد عباسی تھے۔فائنل کے مہمان خصوصی محسن بلوچ صدر پی پی پی یوتھ ونگ ساوتھ،پی پی پی کے رہنما عمران بلوچ اورکینیڈا سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے امتیاز اسپورٹس کے سابق کپتان ظفر محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ان کے ساتھ دیگر مہمانوں میں ڈی ایف اے ایسٹ کے سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان، اجمل خٹک، جلال الدین ،ڈی ایف اے ویسٹ کے رحیم بخش بلوچ، ظفر اقبال، ڈی ایف اے سائوتھ کے سابق سیکریٹری مراد بخش بابل،سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اسحاق بلوچ، طارق اسلم، محمود خان مودی، اظہر محمود مفتی،رشید احمد، سابق باکسنگ کوچ مجید بروہی، عبدالوحید،شہزاد،امتیاز اسپورٹس فٹبال کلب کے صدر اشفاق رضوی،سینئرنائب صدر شہزاد احمد، نائب صدر رشید احمد ،نورفراز سابقہ انٹرنیشنل گول کیپر،سیکریٹری عبدالعزیز،ہیڈ کوچ لالہ گل زیب،چیف عزیز نیشنل کوچ پاکستان نیوی سوئمنگ ٹیم سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان گرامی نے فاتح ٹیم کیماڑی محمڈن کو 50ہزار روپے کا کیش ایوارڈ وننگ ٹرافی اور ٹریک سوٹ کے ساتھ دیا گیا۔ رنراپ ٹیم لسبیلہ اسٹوڈنیس کی ٹیم کو 30ہزار روپے کی انعامی رقم، بمعہ ٹرافی وٹریک سوٹ دیا گیا۔ مین آف دی ٹورنامنٹ محمد معین ( مدھو محمڈن )، مین آف دی فائنل کیماڑی محمڈن نے حبیب،بہترین گول کیپر لسبیلہ اسٹوڈنیس کے پلیئر کو دیا گیا۔اس کے علاوہ دیگر انعامات، بیگس، ٹریک سوٹ ، شیلڈز اور اجرک کے تحائف بھی مہمانوں میں تقسیم کئے گئے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply