کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کمشنر کراچی الیون نے سجاس الیون کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دیکر یوم پاکستان فیسٹول کرکٹ میچ اپنے نام کرکیا۔ فاتح ٹیم کے اوپنر عباس ولیکا میچ کے بہترین کھلاڑی، سجاس کے کاشف فاروقی بہترین بولر اور ڈپٹی کمشنر ساوتھ صلاح الدین احمد بہترین آل راونڈر قرار پائے۔ میچ میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وکٹ کیپر بیٹسمین کراچی جیمخانہ کے سیکریٹری سلیم یوسف سمیت
اہم سرکاری افسران نے حصہ لیا، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عتیق الرحمان نے سجاس کے منیجر شپ کے ساتھ شاندار انداز میں کمنٹری کی ذمہ داری ادا کی، اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی نے کہا کہ ملک اور شہر کے پرامن تصور کو اجاگر کرنے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار اہم ہے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی کامیابی میں جہاں ایک جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،وزیر بلدیات سعید غنی اور سیکورٹی اداروں کا
کردار اہم رہا، وہی اسپورٹس جرنلسٹس نے اپنی رپورٹنگ کے ذریعے دنیا کو پر امن پاکستان کا پیغام دیا ہے، ضلع جنوبی کی طرح اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کےساتھ دیگر اضلاع میں بھی میچز کا انعقاد کیا جائے گا،ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کراچی سٹی آف کرکٹ ہے۔ دنیا کے تمام ممالک کھیلنے کے لئے کراچی آئیں۔ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سیکریٹری محمداصغرعظیم نے میچ کے شاندار انعقاد پر کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ساوتھ اور کراچی جم خانہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے سجاس کا آرگنائزر کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ پی ایس ایل کی کامیابی میں سینئرز اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ جونیئرز کا کردار بھی اہمیت کا حامل رہا ہے، درحقیقت سیکورٹی ادارے اور اسپورٹس جرنلسٹس اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے پی ایس ایل کی کامیابی کے لئے شبانہ روز مصروف رہے جس پر سجاس انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، یوم پاکستان کے موقع پر کمشنر کراچی الیون اور سجاس الیون کے درمیان فیسٹول ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کراچی