جعلی خبروں کو بے نقاب کرنے کیلئے وزارت اطلاعات نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کی نشاندہی کیلئے ٹوئٹر اکاؤنٹ متعارف کرادیا۔

سوشل میڈیا پر ‘فیک نیوز’ یعنی جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔

یہ فیک نیوز سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہیں اور لوگ انہیں بغیر تصدیق کیے نہ صرف آگے بڑھاتے ہیں بلکہ ان پر اعتبار بھی کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر آئے روز حکومتی اقدامات یا جعلی نوٹیفکیشن شیئر کیے جاتے ہیں جو کہ وفاقی حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔

اب حکومت بھی سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور  پروپیگنڈے کے تدارک کیلئے باقاعدہ میدان میں آگئی ہے اور اس حوالے سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.