حکومت صدارتی نظام کے لیے کوششیں کررہی ہے،شاہد خاقان عباسی

حکومت صدارتی نظام کے لیے کوششیں کررہی ہے،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد( بی ایل ٰآئی ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کی بات صدارتی نظام کے لیے کی جارہی ہے۔ جس ملک میں الیکشن چوری ہوتا ہو وہاں الیکٹرانک ووٹنگ نظام نہیں چل سکتا۔ بولے نیب کو اپوزیشن کے خلاف جب کچھ نا ملے تو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس بنا دیتے ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر تماشہ لگا ہوا ہے۔ عدالتوں میں جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے۔ چیئرمین نیب کو ایک نا ایک دن سب باتوں کا جواب دینا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی بولے اسمبلی میں بجٹ پر بات کرو تو دنگل شروع کردیا جاتاہے اور اسپیکر خاموش تماشائی بن جاتے ہیں۔ میں نے بجٹ کے لیے جھوٹ کا لفظ استعمال کیا تو وزیر خزانہ ناراض ہوگئے۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش ہی چھوڑ دی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجوزہ انتخابی اصلاحات سے مستقبل میں دھاندلی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ حکومت پارلیمانی نظام کو ختم کرکے صدارتی نظام کے لیے کوششیں کررہی ہے مگر یاد رکھے کہ ماضی میں صدارتی نظام کے باعث ملک دو لخت ہوا۔ الیکشن چوری کرنا چھوڑ دیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ کہ مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑے بندی نہیں۔ شہباز شریف صدر ہیں اصل چیز بیانیہ ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply