ریسٹورنٹ اسٹائل کریمی وائٹ پاستا گھرپربنائیں

رمضان المبارک کے روایتی پکوان سے ہٹ کرافطار میں کچھ مزیدار کھانے کو دل چاہے تو ہمارے ویڈیو ایڈیٹر کی آزمودہ کریمی وائٹ پاستا کی ترکیب آزمائیں، آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔

یہ مزیدار پاستا بنانے میں آسان ہونے کے ساتھ ساتھ توانائی بخش بھی ہے۔

اجزاء

آدھا پیکٹ فیٹوچین پاستا
دو ٹیبل اسپون مکھن
ایک چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ
دو ٹیبل اسپون میدہ
آدھا کلو کیوبز میں کٹی بون لیس چکن
ایک ٹیبل اسپون سویا ساس
آدھا ٹیبل اسپون سرکہ
آدھا کپ مشرومز
دو ٹیبل اسپون آئل
آدھا ٹی اسپون لال کُٹی مرچیں
آدھا پیکٹ کریم
تین کپ دودھ
آدھا ٹی اسپون نمک
آدھا ٹی اسپون کالی مرچ
ایک ٹیبل اسپون چکن پاؤڈر
آدھا ٹی اسپون اوریگانو

ترکیب

پاستا کو پانی میں نمک اور تھوڑا کوکنگ آئل ڈالنے کے بعد ابال کرایک طرف رکھ دیں۔

چکن میں ادرک لہسن کے پیسٹ ، نمک ، کالی مرچ ، چکن پاؤڈر ، سویا ساس ، کٹی مرچ اور سرکہ ڈال کراچحھی طرح مکس کریں اور 15 منٹ بعد حسب ضرورت کوکنگ آئل ڈال کر بھون لیں۔

ایک پین لیں اور اس میں دو کھانے کے چمچ مکھن میں آدھا چمچ لہسن اور ادرک کا پیسٹ ڈال کر سوتے کریں، پھراس میں کٹے ہوئے مشروم ڈال کر10 منٹ پکالیں۔

وائٹ سوس بنانے کیلئے علیحدہ پین میں ایک کھانے کا چمچ مکھن ، دو چمچ میدہ ڈال کر تھوڑا بھونیں پھر دو کپ دودھ ڈال کر اچھی طرح چلائیں، اب حسب ضرورت کریم ڈال کرمکس کرلیں۔ آخرمیں حسب ذائقہ نمک ، کالی مرچ ، چکن پاؤڈر اور مشروم ڈال دیں۔

دس منٹ تک تک دھیمی آنچ پرپکانے کے بعد اس ساس میں چکن اور فیٹوچین پاسٹا شامل کرنے کے بعد اوریگانو چھڑکیں۔

مزیدارکریمی وائٹ پاسٹا کھانے کیلئے تیار ہے

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply