وزیراعلیٰ سندھ کی کمشنر کراچی کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی کمشنر کراچی کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت
کراچی( بی ایل ٰآئی ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےپولیس اور کمشنرکراچی کوہدایت کہ سختی سےایس اوپیزپرعمل کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں کوروناکیسز5.4 فیصد ، صحتیابی کی شرح93 فیصد اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے جبکہ اپریل میں کوروناکے154 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور کمشنرکراچی کوہدایت کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے، سختی سےایس اوپیزپرعمل کرائیں اور ایس اوپیزپرعمل کرانےکیلئےوزراشہرکادورہ کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر خطرناک ہو رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 79 مریض انتقال کر گئےٟ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار149 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 45 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 213 رہی، جب کہ کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.16 فیصد رہی۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply