سردار کامران لاسی کی کراچی کورین کونسلیٹ میں کوریا کے کونسل جنرل کیم ہاکسنگ سے ملاقات

حب( بی ایل ٰآئی )بلوچستان فشرزمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین سردار کامران لاسی کی کراچی کورین کونسلیٹ میں کوریا کے کونسل جنرل کیم ہاکسنگ سے ملاقات کی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن، بلوچستان کے ماہیگیروں اور کوریا کے جنرل کونسل کو بلوچستان فشرزمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے حوالے سے بریفنگ دی بلوچستان ساحلی علاقوں میں ساؤتھ کوریا بلوچستان فشرزمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ساتھ ملک کر سوشل ایکٹیویز پرکام کرے جس میں ہیلتھ ایجوکیشن، اسپورٹس، ایکوٹیلرزم، ایگنیومیک ڈولپمنٹ،اور دیگر سوشل کام ہیں انہوں نےکہاکہ بلوچستان کے ماہیگیروں کے مسائل پر عملی کام کررہے ہیں جبکہ مختلف پراجیکٹ پر کام کرنے کی کوشش جاری ہے چیرمین سردار کامران لاسی نے کہاکہ کوریا میں بلوچستان کے ماہیگیروں کے بچوں کوتعلیم اور اسکالرشپ فراہم کی جائے اور نوجوانوں کے ساتھ ماہیگیروں کو اس حوالے سے ٹرینیگ دینے کی کورین سرکار کورین فشرمین تعاون کریں،ملاقات کے دورا ن چیئرمین BFCS چیرمین سردار کامران لاسی نے بی ایف سی ایس کے مقاصد اور پروجیکٹ کے حوالے بتایا کہ بی ایف سی ایس بلوچستان کے کوسٹل ایریا میں سوشل اکنامک ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے جس میں ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہم ممکن اقدامات کر رہا ہے اور ماہی گیروں جن چیزوں کی ضرورت ہے انہیں مہیا کرنے کے حوالے سے بھی عملی اقدامات کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ فشرمینوں کو ٹریننگ بھی دی جائیگی جبکہ کراچی کورین کونسلٹ میں کوریا کے کونسل جنرل کیم ہاکسنگ سے ملاقات کے دوران ایجوکیشن سیکٹر بھی بات کی گئی جس پر انھوں نے تعاون و آمدگی کا اظہار کیا اور انہیں ون فشریز کانفرنس میں شرکت کیلئے بھی مدعو کیا گیا جس پر انھوں نے شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply