سرکلر ریلوے کا افتتاح محض دکھاوا، پہلے سے ٹرین چل رہی تھی

کراچی( بی ایل ٰآئی )کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح محض ایک دکھاوا ہے۔

دھابیجی سے سٹی ریلوے اسٹیشن تک سرکلر ریلوے پہلے سے چل رہی تھی وہاں صرف نئی بوگیوں کی ٹرین چلا کر افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ کراچی کے ڈویژنل کمرشل آفیسر ناصر نذیر کا کہنا ہے کہ سٹی ریلوے اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن تک کے ٹریک پر سرکلرٹرین چلانے کے لئے ابھی کا م جاری ہےاور کچھ ماہ درکار ہونگے۔

کراچی کے دیگر سرکلر ریلوے اسٹیشنز تک ریلوے ٹریک کی بحالی کا معاملہ جوں کا توں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن ریلوے اسٹیشن تک ٹریک بحال کرنے کے لئے حکام کو دو ماہ کا عرصہ دیا گیا ہے مگر یہ حالات پر منحصر ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کس طرح کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو کو کیا گیا افتتاح صرف عدالتی دباؤ کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply