موبائل جرنلزم ورکشاپ کا انعقاد

کراچی (  بی ایل ٰآئی) ڈاکٹر حنید لاکھانی نے ایسوسی ایشن کیمرہ جرنلسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ موبائل جرنلزم ورکشاپ کا انعقاد خوش آئندہے ان کا کہنا تھاکہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپس وڈیوجرنلسٹ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اسکالر شپ کے لیے جو بھی مجھ سے ہو سکا میں کروں گا، وڈیو جرنلسٹ کے لیے اقرایونیورسٹی کی خدمات پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نے کہا کہ کراچی پریس کلب میںمنعقد کی جانے والی موبائل جرنلزم ورکشاپ کو قابل ستائش قرار دیتا ہوں کہ اس طرح کے پروجیکٹ کے لیے ہمارا مکمل تعاون حاصل رہے گااور یہ ورکشاپ صحافی برادری کے لیے ایک اہم قدم ہے جس کے لیے میں اے سی جے کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ معروف صحافی فہیم صدیقی نے کہاکہ ایک ایسی ایسوسی ایشن جسے فعال ہوئے بمشکل ایک سال نہیںگزرااوراس ورکشاپ کا انعقاد ہونا ایک سماجی کام سے کم نہیں صحافیوں کے بڑھتے مسائل اور جبری برطرفیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسی ورکشاپس کا انعقاد ہونا بے حد ضروری ہے جس کے لیے میں اے سی جے کے اراکین کو مبارکباد بیش کرتاہوں۔اے سی جے کے جنرل سیکرٹری فرحان الیاس نے کہاکہ میرا تعلق بھی ویڈیوجرنلزم سے ہے اور میں بھی روزانہ صحافیوں کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کودیکھتا ہوں جس کی وجہ سے میں آنے والے دور کی طرف دیکھتا ہوں تو صحافتی اداروں میںحالات بہت خراب نظر آتے ہیںجس کو مد نظر رکھتے ہوئے میری ٹیم نے فیصلہ کیا کہ ہم ایک ایسی ورکشاپ کا انعقاد کریں جو صحافتی اداروں میں کام کرنے والے افراد کے لیے بھی مفید ہو اور فری لانس کام کرنے والے صحافیوںکے لیے بھی ایک عمدہ قدم ثابت ہوسکے صدر اے سی جے محمد کاشف نے آپ کے ذوق و شوق کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ہمیں مزید اس طرح کی ورکشاپ کروانی ہوں گی تاکہ اے سی جے کے پلیٹ فارم سے بہت سارے صحافی فائدہ حاصل کرسکیں۔اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری صدیق سنگھار ، خزانچی عدنان علی ،گورننگ باڈی ممبر فہیم رضا ، سینئر وڈیو جرنلسٹ سید محبوب احمداور محمد فاروق اور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ممبر محمد نبیل بھی ورکشاپ میں شامل تھے۔ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ بعنوان موبائل جرنلزم کا انعقاد کیا گیا یہ ورکشاپ تین مراحل پر مشتمل تھی شوٹ ، ایڈٹ اور اپلوڈنگ (شیئرنگ) ورکشاپ کے لیے بطور ٹرینر سینئر کیمرہ مین مستنصرحسین دانش نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے اپنے ابتدائی لیکچر میں کہا کہ ہم صرف اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں میڈیا انڈسٹری دن بہ دن سکڑ رہی ہے ڈاو ¿ن سائزنگ اور پھر کووڈ 19 کے باعث بے روزگاری کی ایک بڑی لہر سامنے آئی ہے جس سے میڈیا ہاو ¿سز میںکم سے کم اسٹاف کو ملازمت پر رکھا جارہا ہے عنقریب فائیو جی ٹیکنالوجی چھا جائے گی ملٹی ٹیلینٹڈ یا ملٹی ٹاسکنگ افراد کی زیادہ مانگ ہو گی کل تک لاکھوں روپے کی ڈی ایس این جی لائیو کے لیے استعمال ہوتی تھی آج موبائل فون پر ایک سافٹ وئیر لائیو ویو کے ذریعے یہ ممکن ہو چکا ہے اور92 چینل اسی جدید ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے جس کے لیے ایڈیٹنگ بھی سیکھنی بے حد ضروری ہے رپورٹنگ کے لوازمات سے بھی آگاہ ہونا پڑے گا اورفری لانس کام کرنے والے افراد کے لیے یہ ورکشاپ زیادہ اہم ہے ۔ میرے کئی دوست پانچ سو ڈالر تک ماہانہ اس ایپلی کیشن کی مدد سے پیسے کما رہے ہیں کوئی بھی ایسا اسمارٹ فون جوکم سے کم تین جی بی ریم کا ہو اور 12 میگا پکسل کا کیمرہ ہو۔موبائل فون کے استعمال پر گرپ اچھی رکھنے تک آپ کا آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن ہونا چاہیے موبائل فون کے مائیک کراچی کی مارکیٹوں میں تین سو سے لیکر دس ہزار روپے تک دستیاب ہے اور اس کام کے لیے پانچ سوروپے کا مائیک بھی کافی ہے جس کے ساتھ ٹرائی پوڈکا استعمال حد ضروری ہے تاکہ زیادہ بہترطریقے سے موبائل کی ویڈیوبنائی جاسکے اور ہرطریقے سے شارٹس لیے جاسکیں۔ کائن ماسٹر ایڈیٹ سافٹ ویئر سے باآسانی کام کیا جاسکتاہے اس سافٹ وئیر پر ایسے تمام ٹولزموجود ہیں جو ایک نیوز پیکیج یا چینل کے لیے درکارہوتے ہیں ۔ پورے انہماک سے انہوں نے ورکشاپ سے مفید معلومات پر مبنی ویڈیو جرنلسٹس کو آگاہ کیا۔ مستنصر حسین دانش نے آسان انداز سے یہ تربیتی ورکشاپ مکمل کی ۔ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کی تربیتی ورکشاپ میں وڈیو جرنلسٹ کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔اس تقریب کے اختتام پرمعروف سماجی شخصیت ڈاکٹر حنید لاکھانی اور معروف صحافی فہیم صدیقی نے شرکاءورکشاپ میں موجود شرکاءمیںاعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر حنید لاکھانی کو گلدستہ بھی پیش کیاگیا تقریب کے اختتام پر شرکاءکا شکریہ اداکیاگیااوریہ ورکشاپ اے سی جے کے آفیشل پیج سے لائیو نشر کی گئی۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply