وزیراعظم کی تمام کابینہ اراکین کو آئندہ کوئی متنازعہ بیان نہ دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی تمام کابینہ اراکین کو آئندہ کوئی متنازعہ بیان نہ دینے کی ہدایت
اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) وزیراعظم نے تمام کابینہ اراکین کو آئندہ کوئی متنازعہ بیان نہ دینے کی ہدایت کردی۔ فواد چوہدری نے اجلاس میں بیان سے متعلق وضاحت دی کہ میرا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔ میں نے ماضی میں ہونے والی صورتحال پر بات کی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فواد چوہدری کے گزشتہ روز کے بیان کی گونج سنائی دی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے فواد چوہدری کے بیان کا معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اٹھا دیا۔ وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو گفتگو میں احتیاط اور اتحاد قائم رکھنے کی ہدایت کی۔

کابینہ اجلاس میں بعض وزراء اور مشیروں کی کارکردگی پر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اسد عمر، عبدالرزاق داؤد اور ندیم بابر کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ کابینہ کے اندر سے لوگ سازشیں کر رہے ہیں۔ یہاں گیم ہورہی ہے، ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کابینہ میں کچھ کہا جاتا ہے اور باہر کچھ اور کہتے ہیں۔ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم وزیراعظم بن چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو جذباتی دیکھ کر کہا کہ ‘’فیصل ریلیکس رہو’’، ہم پی ٹی آئی کا نظریہ دبنے نہیں دیں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کابینہ میں کچھ بتایا جاتا ہے جبکہ کاغذوں میں فیصلے کچھ اور طرح کے ہوتے ہیں۔ ہمیں ہر طرح کی رپورٹ ہے کون کیا کر رہا ہے۔ وزیراعظم کے سامنے سیدھی بات بتائی جائے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply