وزیراعظم کی قیادت میں تمام چیلنجز کا مقابلہ کررہے ہیں، شبلی فراز

وزیراعظم کی قیادت میں تمام چیلنجز کا مقابلہ کررہے ہیں، شبلی فراز
اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام چیلنجز کا مقابلہ کررہے ہیں۔ سیاسی طور پر حالات قابو میں ہیں، چیمہ گوئیاں چائے کی پیالی میں طوفان کے برابر ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت موثر حکمت عملی سے کورونا کا مقابلہ کررہی ہے۔ جن علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ڈکلیئر کیا گیا وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث رہائشی سیکٹر جی نائن میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام چیلنجز کا مقابلہ کررہے ہیں۔ سیاسی طور پر حالات قابو میں ہیں۔ چیمہ گوئیاں چائے کی پیالی میں طوفان کے برابر ہیں۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی طرف سے فواد چوہدری کے استفعے سے متعلق میرے پاس کوئی خبر نہیں ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply