پی پی اور ن لیگ نے مشرف کے ساتھ ڈیل کر کے اپنی پراپرٹی بچائی، وزیراعظم

پی پی اور ن لیگ نے مشرف کے ساتھ ڈیل کر کے اپنی پراپرٹی بچائی، وزیراعظم

اسلام آباد( بی ایل ٰآئی ) وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی ترجمانوں اورپارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہواہے۔ وزیراعظم نے فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے ممنوعہ فنڈنگ کیسز پر اجلاس کو بریفنگ دی جبکہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پربریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ کہا گیا کہ پی پی اور ن لیگ نے آئی پی پیز سےایل این جی کے مہنگے معاہدے کیے، ماضی کےحکمرانوں کے معاہدے مہنگے پلانٹس کی وجہ سے بجلی مہنگی ہورہی ہے، موجودہ حکومت نے آئی پی پیز سے بات چیت کرکے قوم کے اربوں روپے بچائے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ براڈشیٹ کیس نے سابق حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ این آراو 20 ملین ڈالرزکے نقصان کا سبب بنا۔انہوں نے مشرف کے ساتھ ڈیل کر کے اپنی پراپرٹی بچائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آج بھی صرف دولت بچانے کے لیے این آراومانگ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ براڈشیٹ کیس کی روشنی میں جامع تحقیقات کروا رہے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں اوپن سماعت کی پیشکش کرچکا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ہرفورم پراپنا کیس پیش کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اپوزیشن جماعتوں کی حقیقت قوم کے سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں جو کہتا تھا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply