چٹ پٹا کھانا کھانے والے افراد کینسر،سانس اور امراضِ قلب سے دور رہتے ہیں، ماہرین صحت

برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چٹ پٹا کھانا کھانے والے افراد کینسر، سانس اور امراضِ قلب سے دور رہتے ہیں۔

برطانوی ماہرین صحت کی جانب سے 5 سو افراد پر کی جانے والی جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ یا ایک دن بعد مصالحے دار کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں سادہ کھانا کھانے والے افراد میں مختلف امراض اور قبل از وقت موت کی شرح 14 فیصد زیادہ تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے چٹ پٹا کھانا کھانے والے افرادکینسر، سانس کے امراض اور امراضِ قلب سے دور رہتے ہیں اور اس کی وجہ سرخ مرچ میں پایا جانے والا ایک کیمیکل کیپسیاسن ان امراض سے دور رکھتا ہے اور سرخ مرچوں میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس موٹاپے سے دور رکھتے ہیں۔ جدید تحقیق کے بعد ماہرین صحت روز مرہ کے کھانوں میں مناسب مقدار میں سرخ مرچ کھانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ دل کے لیے بہت مفید ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.