شدید گرمی میں کےالیکٹرک کی ہٹ دھرمی جاری

کراچی(بی ایل ٰآئی)نیپرا کانوٹس اور احتجاج بےسوثابت ہوا،کے الیکٹرک نے شہر قائد کی عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقے، لیاقت آباد، لیاری، فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، کیماڑی، گلشن اقبال سمیت شہر کے دیگر حصوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کیماڑی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی دن میں دو سے تین بار ایک ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

گرم موسم میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، لیاقت آباد سی ون ایریا میں رات گیارہ بجتے ہی بجلی فراہمی معطل ہوجاتی ہے جو رات گئے تک معطل رہتی ہے،لوڈشیڈنگ کے باعث کورونا سیلف آئسولیشن کرنے والوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ گیس کی کمی اور بجلی چوری کو قرار دیا تھا۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply