متحدہ عرب امارات:5سالہ ٹورسٹ ویزا کی درخواست کی وصولی شروع

مُتحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو 5 سال کی مدت کے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطاق اس حوالے سے شناخت اور شہریت کی وفاقی اتھارٹی نے ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے 4 آسان شرائط رکھی ہیں۔ ان شرائط میں درخواست گزار کی ہیلتھ انشورنس ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 4 ہزار امریکی ڈالر کے برابر رقم رہی ہو۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ سیاحتی ویزا تمام قومیتوں کے افراد کے لیے دستیاب ہوگا جس کے تحت کوئی بھی فرد 5 سال کی مدت کے کئی دوروں کے لیے انٹری پرمٹ حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ وہ ایک دفعہ 90 دن سے زیادہ کی مدت تک ملک میں رہے۔ اگر کوئی شخص 180 دن سے زیادہ کی مدت تک امارات میں قیام کرتا ہے تو وہ مدت بڑھانے کی درخواست جمع کر سکتا ہے۔

ویب سائٹ پر اس ویزا کے لیے درخواست دہندگان سے اس بات کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے کہ تمام شعبوں خاص طور پر پیشے، والدہ کا نام ، زیر استعمال فون، ای میل اگر کوئی ہے اور مکمل پتا فراہم کریں۔ معلومات میں غلطی پر درخواست مسترد کردی جائے گی۔

امارات کی حکومت نے اپنے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تمام قومیتوں کے لیے ملٹی انٹری سیاحتی ویزوں کا نظام متعارف کرایا ہے۔ ویزے بغیر گارنٹر، متعدد دوروں اور 5 سال کی مدت کے ہوں گے۔ ویزہ ہولڈر کو ہر بار 90 دن تک ملک میں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم یہ بات واضح کی گئی ہے کہ صرف مجاز ممالک کے شہری ہی سیاحتی ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات سنگل یا ایک سے زیادہ داخلے والے سیاحتی ویزے جاری کرتا ہے جہاں قلیل مدتی سیاحتی ویزا ملک میں 30 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے جبکہ طویل مدتی سیاحتی ویزا 90 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔ سنگل سیاحتی ویزا ملک چھوڑنے کی ضرورت کے بغیر دو بار بڑھایا جا سکتا ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply