کے الیکٹرک کے دعوے دھرے کے دھرے، کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی(بی ایل ٰآئی)کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹر ک کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بھی کئی گھنٹے بجلی غائب رہی۔

شہر قائد میں کہیں 8 تو کہیں 12، 12 گھنٹے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں شہریوں کو نہ دن میں چین ہے اور نہ رات کو سکون ہے۔

یہ بھی پڑھیں
کے الیکٹرک نے تیل کی قلت کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ مزید بڑھادی
نیپرا نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا، کے الیکٹرک سے جواب طلب
کراچی میں اچانک لوڈشیڈنگ کیوں بڑھ گئی؟ کے الیکٹرک نے وجہ بتادی
کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ زور پکڑنے لگی
کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ میں اضافے کا عندیہ دیدیا
کراچی میں کورنگی، پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، شاہ فیصل، ملیر، لیاری، لانڈھی، گلشن اقبال ،فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے سے 7 گھنٹے تک ہے جب کہ شہر کا کوئی علاقہ اس وبال سے محفوظ نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک اس آفت سے ریلیف نہیں مل سکا۔

یاد رہے کہ ترجمان کےالیکٹرک نے دعویٰ کیا تھا کہ ایندھن کی فراہمی بہتر ہونےکی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی بہتر ہوئی ہے اور رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بجلی کی فراہمی جلد معمول پر لانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply